نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی ایل کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا جس کے بعد لیگ کو معطل کردیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹرز نے پہلے ہی واپس جانے کا سوچنا شروع کردیا تھا، اس سے قبل ہی یہ بات سامنے آچکی تھی کہ پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا ہے۔


