کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بوٹ بیسن پولیس نے پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان سےمقابلہ کرتےہوئے3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار کو گولی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تینوں ملزمان کو بغیر کسی جانی نقصان کے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت غلام رسول ولد شہزادو، خالد حسین ولد بہادر خان اور سمیر علی ولد عبدالرسول کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اور 3 پستول بمعہ زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔


