کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)گلشن اقبال تیرہ ڈی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق فائرنگ میں اکرم نامی شخص شدید زخمی ہوا ، نا معلوم افراد نے اکرم کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کی زد میں بھیک مانگنے والی دو خواتین بھی آئیں ،زخمی اکرم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے ، ملزمان کا ہدف اکرم نامی شخص تھا،


