36

گارڈن پولیس کی کامیاب کاروائی؛ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سرگرم ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) شہر میں اسٹریٹ کرمنلز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گارڈن پولیس نے متحرک ہوتے ہوئے ایک کامیاب کاروائی انجام دی ہے۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مزمل احمد ولد اظہر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک عادی جرائم پیشہ ہے۔

کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی ٹی ٹی پستول اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ آرام باغ، گارڈن اور دیگر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ایس ایچ او حنیف سیال نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم کو مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انسانی حقوق اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے ہمارے مشن کا حصہ بنیں۔ آپ کے تعاون سے ہم مظلوموں کی آواز بن سکتے ہیں۔ براہ کرم اس لنک کے ذریعے اپنی عطیات جمع کروائیں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں