کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق، مسافر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہا تھا اور اس کے قبضے سے 281 تولہ سونے کے زیورات، 10،10 تولے کے دو گولڈ بارز، 33 ہزار 100 امریکی ڈالر اور 3 لاکھ 66 ہزار متحدہ عرب امارات کے درہم برآمد ہوئے، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی روپوں میں 190 ملین (19 کروڑ) کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق، مسافر کو شک کی بنیاد پر سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی تفصیلی جانچ کے لیے ریڈ چینل کی طرف بھیجا گیا تھا۔ اسکیننگ کے عمل کے دوران سامان میں سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ممنوعہ اشیاء اور غیر ملکی کرنسی کو ضبط کر لیا ہے اور مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے ہمارے مشن کا حصہ بنیں۔ آپ کے تعاون سے ہم مظلوموں کی آواز بن سکتے ہیں۔ براہ کرم اس لنک کے ذریعے اپنی عطیات جمع کروائیں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


