52

شہزادہ فیصل بن فرحان کا اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے رابطہ

ریاض / واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے نہ صرف باہمی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا بلکہ مشرق وسطیٰ اور دیگر عالمی امور پر تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔ خطے میں امن و استحکام سے متعلق موضوعات بھی گفتگو کا حصہ بنے۔

مارکو روبیو نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی ہم آہنگی کے لیے رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں