حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ٹینٖڈو یوسف میں ایس ایچ او تھانہ ٹینٖڈو یوسف اور ان کے اسٹاف نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مختیار ولد خان محمد، ساکن شاہ لطیف کالونی، لالو لاشاری، حیدرآباد کو گلشنِ رئیس لنک روڈ پر مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور 1070 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ سی آر او سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے تحت پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کے علیحدہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
اس کارروائی سے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کا پیغام دیا گیا ہے۔


