49

پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)نسیم نگر پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار منشیات فروشوں سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اور اس کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل اور کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ آئی کون سٹی کے قریب پیش آیا، جب اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت عبد القیوم ولد یعقوب قریشی ساکن سرفراز کالونی، حیدرآباد کے طور پر ہوئی۔ اس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ اور 100 گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ فرار نامعلوم ساتھی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے اور ملزم کا سابقہ ریکارڈ تلاش ڈیوائس سے چیک کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید انویسٹیگیشن اور ضابطے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں