جام شورو(ایچ آراین ڈبلیو)جام شورو میں ایس ایچ او بھٹائی نگر اور ان کی ٹیم نے رکشہ سوار 5 رکنی ڈکیت گروہ سے مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ چار فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بمبو ہوٹل جام شورو جانے والے روڈ کے قریب پیش آیا، جب اہلکاروں نے مشکوک رکشہ سوار 5 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد ہاشم ولد علی گل برڑو ساکن جام شورو کے طور پر ہوئی۔ اس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ راؤنڈ اور ایک عدد سازگار رکشہ برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کا سابقہ ریکارڈ تلاش ڈیوائس سے چیک کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فرار ملزمان خلیل برڑو، محبوب سومرو، مبین کہوارو اور سراج بروہی کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ تمام قانونی اور ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


