ساہیوال روڈ پر خوفناک حادثہ، 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا میں ساہیوال روڈ کے مقام 30 ای بی پولی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں چوہدری اختر کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، جو کہ عارف والہ بار کے ممبر چوہدری اختر کے بیٹے اور بیٹی تھے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر ساہیوال ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور تیز رفتاری و سڑک کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں