کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/ سرچ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیے جارہے تھے۔
کومبنگ/ سرچ آپریشن 02 ٹیموں پر مشتمل تھا، جس کی نگرانی گلشن اور سہراب گوٹھ ڈویژن کے سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی پی اوز) کر رہے تھے۔
کومبنگ / سرچ آپریشن تھانہ گلشنِ اقبال اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کیا گیا۔
کومبنگ/ سرچ آپریشن میں تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیو میٹرک تلاش / SVAS ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش/SVAS ڈیوائس آپریٹرز، لیڈیز پولیس اسٹاف اور دیگر افسران و جوانوں نے حصہ لیا اور اپنے فرائض سرانجام دیے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔


