کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان قومی ائیر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔
ترجمان قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی جاتی ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔


