کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)جوناگڑھ ہاؤس کراچی “امن، انصاف اور مضبوط ادارے پائیدار ترقی کے اہداف کی روشنی میں” کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار منعقد کیا گیاتقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں مذہبی اسکالرز، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار اور ترقیاتی ماہرین شامل تھے مقررین نے پائیدار ترقی کے لیے امن، انصاف اور ادارہ جاتی استحکام کی اہمیت پر زور دیا تقریب کی خاص بات مدینہ منورہ سے تشریف لائے فضیلة الشیخ خالد احترام احمد (سینئر مدرس مسجد نبوی) کی شرکت تھی جنہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عالمی امن اور اخلاقی قیادت پر جامع خطاب فرمایاتقریب میں نواب آف جوناگڑھ نواب علی مرتضیٰ خانجی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی،ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی،جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈووکیٹ، ماہر تعلیم پروفیسر انیتا منصور ،چیئرمین انٹرفیتھ ہارمونی،سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، سماجی رہنمامنصور جک، رکن محکمہ ترقیات حکومت سندھ محمد سلیم جلبانی،اے ڈی سی نواب آف جوناگڑھ عقیل خان،دانش خان اور دیگر معزز مہمان جن میں آل پاکستان بوہری جماعت کے نمائندگان اور شہری سوسائٹی کے اراکین شامل تھے تقریب کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ ہم ملکی اور عالمی سطح پر امن، تعلیم، انصاف اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے


