نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ انڈیا اور ایران مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے لیے نئی دہلی آئے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ یہ انڈیا ایران دوستی معاہدے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے اور اسے بڑھانے کا ایک موقع ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں انڈیا پہنچے ہیں جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔


