تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام 9 مئی کے پرچہ جات ملتوی

راولپنڈی ( ایچ آراین ڈبلیو ) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام 9 مئی 2025 بروز جمعہ منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تمام پرچہ جات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے تمام پریکٹیکل ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان کے مطابق ان ملتوی شدہ امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، جس کے بارے میں باضابطہ طور پر تمام شامل امتحان امیدواران کو اطلاع دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں