کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی میں اغواء کار گینگ بے نقاب ، اغواء کار گینگ شادی کا جھانسہ دیکر پاکستان کے مختلف شہروں میں لڑکیوں کو فروخت کرتے تھے، اغواء کار گینگ سے مغویہ عورت سمیرا بنت حبیب اللہ بازیاب
اغواء کار گینگ سرغنہ محمود شادی کا جھانسہ دیکر پنجاب کے مختلف شہروں لڑکیاں فروخت کرتا تھا
اغواء کار گینگ کا دوسرا ساتھی صدیق حب چوکی اور بلوچستان سائڈ پر لڑکیاں فروخت کرتا تھا
اغواء کار گینگ کے باقی 2 کارندے سلیم اور الیاس حیدر آباد سائڈ پر جاکر لڑکیاں فروخت کرتے تھے
اغواء کار گینگ میں نورجہاں اور انارو بیگم بھی شامل ہے
6 رکنی اغواء کار گینگ نے انکشاف کیا کہ اب تک 30 سے زائد لڑکیاں فروخت کرچکے ہیں
اغواء کار گینگ غریب گھرانوں کو ٹارگٹ کرتے تھے
غریب فیملیوں کو 30 سے 50 ہزار کی رقم دیکر ان کی لڑکیوں کو شادی کے جھانسے میں پھنسا کر دوسرے شہروں میں فروخت کرتے تھے
اغواء کار گینگ کے ہاتھوں فروخت شدہ لڑکیوں کی بازیابی کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے
اغواء کار گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے


