پنجاب فوڈ اتھارٹی پر حملہ کرنے والے ملاوٹ مافیا گرفتار

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملاوٹ مافیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری نہایت حوصلہ افزا اقدام ہے۔

سیکورٹی اور قانونی ماہرین نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ گرفتار ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور پولیس و پراسکیوشن پر نظر رکھی جائے تاکہ مقدمے کی تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا ڈنڈی بازی نہ ہو۔

ماہرین نے کہا کہ اگر ملزمان کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو حکومت کی رٹ کمزور ہو جائے گی اور سرکاری افسران میں قانون کی عملداری کے لیے ضروری ہمت اور حوصلہ متاثر ہو سکتا ہے۔ گرفتاری کے بعد حکام نے کہا ہے کہ عوامی اعتماد اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی کارروائی فوری اور شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں