سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں سرگودھا کے اندرون شہر، مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین لاہور سے میانوالی کی جانب روانہ تھی اور مجاہد کالونی کے گنجان علاقے میں پہنچتے ہی دو بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔ فوری ردعمل میں ریلوے اہلکاروں نے مسافروں کو متاثرہ بوگیوں سے نکال کر ٹرین کے دیگر ڈبوں میں منتقل کیا اور ٹرین کو روانہ کر دیا۔
بعد ازاں بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا کر ریلوے لائن کو کلیئر کر دیا گیا۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔


