مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب نے صوبے کے مختلف اضلاع کو متاثر کیا، جہاں مکانات، سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مختلف حادثات کا شکار ہوئے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے شہریوں کو نشیبی علاقوں اور برساتی ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں