نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نجی تعلیمی اداروں کےلیےہفتہ وارتین دن کی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجی اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جاری رہیں گی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیر سے جمعرات تک آن کیمپس کلاسیں ہوں گی، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ایندھن اور بجلی کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق نئے شیڈول سے توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی اور معاشی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نئے شیڈول کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں