دبئی(ایچ آراین ڈبلیو) دبئی میں ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق Emirates ایئرلائن نے ایرانی شہریوں کی امارات میں انٹری اور ٹرانزٹ پر پابندی نافذ کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب ایرانی شہریوں کو نہ صرف متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ وہ دبئی کے ذریعے کسی تیسرے ملک کے لیے ٹرانزٹ بھی نہیں کر سکیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق وہ ایرانی شہری جو اس وقت یو اے ای سے باہر موجود ہیں، چاہے وہ یو اے ای کے رہائشی ہی کیوں نہ ہوں، انہیں بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق ای پی (ایئرلائن پروسیسنگ) سسٹم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اماراتی ایئرلائن کی جانب سے ایرانی شہریوں پر عائد کی گئی اس پابندی کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی۔
اس اچانک فیصلے کے بعد خطے میں سفری صورتِ حال اور ایرانی شہریوں کو درپیش مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


