امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: ایران میں امریکی فوجی مہم جلد ختم ہو جائے گی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جاری امریکی فوجی مہم جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائیاں دو سے تین ہفتوں میں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکی ہے، تاہم واضح کیا کہ رجیم چینج امریکا کا مقصد نہیں تھا۔

امریکی صدر کے مطابق فوجی کارروائی کا اصل ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور امریکا اس مقصد میں کامیاب ہو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سفارتی اور دفاعی سطح پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں