لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ملک کے معروف گلوکار علی ظفر میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا گیا تھا۔سیشن عدالت لاہور نے علی ظفر کے ہتک عزت دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔


