امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائی، اسٹاک مارکیٹیں 120 ارب ڈالر سے متاثر

اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو)الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے دبئی اور ابو ظہبی کی اسٹاک مارکیٹوں کی مجموعی مالیت میں تقریباً 120 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں یہ مارکیٹیں دنیا کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی مالیاتی منڈیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کارروائی شروع ہونے کے بعد سے دبئی اور ابو ظہبی کے بینچ مارک انڈیکسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ دبئی کا مارکیٹ انڈیکس تقریباً 16 فیصد جبکہ ابو ظہبی کا انڈیکس تقریباً 9 فیصد تک گر چکا ہے۔

خصوصی طور پر دبئی فنانشل مارکیٹ (DFM) جنرل انڈیکس کی مالیت میں تقریباً 45 ارب ڈالر جبکہ ابو ظہبی کے بڑے ADX جنرل انڈیکس میں تقریباً 75 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث خلیجی خطے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا نقصان ہوا ہے۔ اس صورتحال نے خطے کی اقتصادی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں