37

شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کیماڑی موچکو پولیس کی کارروائی شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

ملزم اسلحہ کے زور پر شہری کا لیپ ٹاپ ، موبائل فون, گھڑی اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوا تھا ۔

موچکو پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، چھیننا ہوا سامان لیپ ٹاپ، موبائل فون اور گھڑی وغیرہ برآمد کرلی ۔

گرفتار ملزم کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی ۔

گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔

گرفتار ملزم مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں