نئی دہلی (ایچ آر این ڈبلیو) بھارتی شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، دھماکوں کی اطلاعات
بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر مہاراشٹر اور امرتسر میں دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔


