57

3 سالوں میں کرائم کا ریشو کم ہوا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی، اوڈھو

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی: 1997 سے مراد سوہنی کے ساتھ ہوں، 3 سالوں میں کرائم کا ریشو کم ہوا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی،

16 تھانوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم ہیں، جرائم پر قابو پایا تو ٹریفک حادثات منظر عام پر آئے، چھوٹے اور بڑے ٹریفک حادثات کی رپورٹنگ ہونے لگی ٹریفک پولیس کی نئی ٹیم بہت کام کررہی ہے،

ایڈوائزری پینل بنایا گیا جامعات کے پروفیسرز اور ہیڈ رابطے میں ہیں، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کچھ عرصے میں مزید بہتری آئے گی، 58 فیصد حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے، 25 سے 30 فیصد غلط روڈ کراس کرنے کے باعث حادثات ہوئے،

وزیر اعلی سندھ نے زیبرا کراسنگ کے حوالے سے یقین دہانی کروائی کام جاری ہے، پچھلے ماہ 85 اور اب یہ ریشو کم ہوگیا ہے، اس ماہ 24 ہزار چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر ہوئے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں