حالیہ کشیدہ صورتحال کے اثرات کورونا وبا سے بھی شدید ہیں، سعودی وزیرِ خزانہ

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی عالمی کشیدہ صورتحال کے اثرات کورونا وبا سے بھی زیادہ سنگین ثابت ہو رہے ہیں۔

میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے عالمی معیشت پر دور رس اور گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال نے دنیا بھر کی معیشتوں کو دباؤ میں ڈال دیا ہے، جبکہ تیل، گیس، کھاد اور دیگر اہم شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

محمد الجدعان نے مزید کہا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشش اور محفوظ منزل ہے، اور مملکت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں