26

درخشاں پولیس اسٹیشن کی کارروائی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ درخشاں پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،

ملزم کار نمبر BVD-902 (چانگان) میں سوار ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس کے ایک عدد 9 ایم ایم گلاک پستول بمعہ 09 راؤنڈز برآمد ہوئے

مذکورہ گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے

گرفتار ملزم کا نام کی شناخت وارث علی ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے

ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں ایف آئی آر نمبر 204/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ و 337-H(ii) درج کر لی گئی ہے

ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں