35

پی اینڈ ٹی کالونی گزری روڈ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے نجیب ولی کی وفد کو یقین دہانی

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) کلفٹن کنٹونمینٹ بورڈ کے نائب صدر نجیب ولی نے کہا ہے کہ پی اینڈ ٹی کالونی گزری روڈ کے مسائل کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد اور کاوشیں جاری ہیں کلفٹن کنٹونمنٹ پی اینڈ ٹی کالونی میں پانی کی تسلسل سے فراہمی بوسیدہ لائینوں کی تبدیلی ، سیوریج سسٹم کی صفائی اور اپ گریڈیشن کالونی میں صفائی کے کام میں بہتری ، ڈینگی اسپرے ، میاں داد پارک اور اسکول سے ملحقہ پارک میں پودوں اور گھاس کے علاوہ مالی ،اور گارڈ کی تعیناتی ،اسٹریٹ لائیٹنگ جیسے مسائیل کے فوری حل کے لئے
لائحۂ عمل تیار کیا گیا جس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا وہ انجمن فلاح بہبود پی اینڈ ٹی کالونی اور پی سی آر سی کے مشترکہ وفد سے اپنے دفتر میں وفد کو یقین دہانی کراتے ہؤے کہی وفد میں سید اظہر علی، عنائت اللہ ببر ، اطہر جاوید صوفی ،عاطف رئیس عبدالرحمن
سید ممتاز حسین شاہ۔ ۔ محمد ابرہیم ، ودیگر شامل تھے
وفد کے ارکان نے نجیب ولی کو۔ پی اینڈ ٹی کالونی کے مکینوں کے مسائل سے آگاہ کیا جسے انہوں نے توجہ سے سنا اور اور حل کی یقین دہانی کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں