55

جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10سی بنانیوالی طیارہ ساز کمپنیوں کے شیئرز میں بڑا اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستانی فوج کے زیر استعمال جنگی لڑاکا طیارے جے ایف 17 اور جے 10 سی بنانے والی چینی طیارہ ساز کمپنی چینگ ڈو ائیر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں 18 اعشاریہ ایک آٹھ اضافہ ہوگیا۔
تجزیے کاروں کے مطابق شیئرز کی قیمت میں اضافہ پاک فضائیہ کی جانب سے ان طیاروں سے بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کے بعد ہوا ہے۔
پاکستان کے پاس اس وقت 168 جے ایف 17 تھنڈر طیارے موجود ہیں جو کہ اس نے چین کے اشتراک سے تیار کیے ہیں جبکہ پاکستانی افواج کے پاس 25 جے 10 سی طیارے موجود ہیں جو کہ پاکستان نے خاص طور پر رافیل طیاروں کے توڑ کے طور پر 2021 میں حاصل کیے تھے -!!!’

اپنا تبصرہ بھیجیں