بس دریائے پدما میں جاگری، 24 افراد جاں بحق

ڈھاکا(ایچ آراین ڈبلیو) بنگلادیش میں ایک بس دریائے پدما میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 100 کلومیٹر دور، ضلع راجباڑی کے علاقے دولت دیا میں پیش آیا۔ بس الٹ کر تقریباً 30 فٹ گہرے دریائے پدما میں ڈوب گئی۔

ہلاک شدگان میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ اسپتال میں مزید دو خواتین دم توڑ گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ اب تک 33 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں