واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 فوجی اڈے اس حملے سے متاثر ہوئے اور اب ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ نقصان کویت میں قائم امریکی اڈے کو پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر امریکی فوجی اب اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ کئی سرگرمیاں ریموٹ انداز میں چلائی جا رہی ہیں۔ اڈوں پر صرف محدود تعداد میں پائلٹس اور ٹیکنیشنز موجود ہیں اور دیگر عملہ ریموٹ ورکنگ کے تحت کام کر رہا ہے۔
امریکی فوج کی غیر معمولی صورتحال کے باعث دفاعی حکمت عملی اور آپریشنز پر بھی اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


