آندھرا پردیش میں بس اور ڈمپر ٹرک کے تصادم کے بعد آگ، 14 افراد جاں بحق

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جب ہندو یاتریوں سے بھری بس تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور جا رہی تھی۔ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں