چین کی بڑی شپنگ کمپنی نے بعض خلیجی ممالک کے لیے بکنگ دوبارہ شروع کر دی

چین(ایچ آراین ڈبلیو)شپنگ کمپنی نے تین ہفتوں کی معطلی کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی نئی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سامان اور بکنگ کے انتظامات میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ چینی شپنگ کمپنی نے جنگ کے آغاز کے بعد خلیجی ممالک کے لیے شپمنٹس کی بکنگ روک دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے دوبارہ تجارتی عمل شروع کرنا خطے میں صورتحال میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں