واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے خواہاں ہیں، لیکن ان کی قیادت خوفزدہ ہے کہ اگر وہ ڈیل کی حمایت کرے تو اپنی عوام کے ہاتھوں ہلاک ہو جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے مگر بولنے سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قیادت کو نہ صرف ہمارے ہاتھوں بلکہ اپنے عوام کے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے دنیا میں 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا اور ایک اور جنگ بھی کامیابی سے جیت رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، تاہم فیک نیوز کی رپورٹس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں۔


