نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی ثالثی کردار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرح مڈل مین قوم کے طور پر کام نہیں کرے گا۔
انہوں نے یہ بیان امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر سخت ردعمل کے طور پر دیا۔ ڈاکٹر شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی اور ثالثی کردار کو خود مختاری اور قومی مفاد کے تحت چلائے گا، اور کسی بھی تنازع میں دیگر ممالک کی طرح ثالثی کا دائرہ محدود رہے گا۔


