تہران(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی حملے میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگدسری ہلاک ہو گئے۔ایرانی وزارت خارجہ نے نیوی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ خطے کی کشیدہ صورتحال میں پیش آیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ہائی پروفائل ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علی رضا تنگدسری مارے گئے۔


