کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی جارحیت قابلِ مذمت ہے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے،
شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی کمزور اور بزدلانہ سوچ کا ثبوت ہے، بھارت کے پانچ طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا، آج شام 4:30 بجے حیدرآباد میں تلک چاڑی سے کوہ نور چوک تک ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی،
یہ ریلی شدت پسند مودی کے خلاف اور وطن کی محافظ افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہے، علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وطن کے دفاع کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، شدت پسند مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے،


