ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو امریکا مزید سخت اقدامات کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدارتی محل کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جاری آپریشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور امریکا اپنے بنیادی مقاصد حاصل کرنے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں آپریشن کے خاتمے کے بعد عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، کیونکہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کو مزید غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے بچنا چاہیے اور صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ ردعمل کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی خواہش ہے کہ تنازع کا خاتمہ ہو، تاہم اگر ایران نے ہٹ دھرمی جاری رکھی تو اسے مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں