ریاض(ایچ اراین ڈبلیو)سعودی عرب نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کردی۔سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سے ہے جو خطے میں فوجی کشیدگی ختم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے کھل کر کہا ہے کہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔


