امریکا نے ایران کو جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا ہے۔اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی مواد کی افزودگی یا جوہری سرگرمی نہ کرے، اور نیٹنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو بند یا ختم کرے۔

منصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسی گروپس کی فنڈنگ بند کرنی ہوگی اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے گا۔

امریکا چاہتا ہے کہ یہ جنگ بندی کم از کم ایک ماہ تک برقرار رہے تاکہ ایران کے ساتھ اس 15 نکاتی معاہدے پر باقاعدہ مذاکرات کیے جا سکیں۔

یہ منصوبہ عالمی سطح پر خطے میں امن اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں