واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ترجمان نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری پر بھی غور کر رہے ہیں اور ان کے مذاکرات کار ایران کے ساتھ ممکنہ سفارتی راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ ایران میں فوجی اہداف کے حصول کے لیے آپریشن بلا رکاوٹ جاری ہے اور امریکا اپنی کارروائیوں میں مکمل مؤثر اور مستقل حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی شدید ہو چکی ہے، اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال تناؤ کا شکار ہے۔


