حر فورس افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دفاع وطن کا فرض نبھانے کے لئے سربکف ہے، پیرپگارا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حروں کے روحانی پیشوا صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاڑا کے بھائی پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا پیغام ہے کہ حر فورس افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دفاع وطن کا فرض نبھانے کے لئے سربکف ہے ، حر پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی افواج اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں

پوری قوم متحد ہے اور دشمن کا ناپاک قدم پاکستان کی پاک دھرتی پر پڑنے نہیں دیں گے

شہری آبادی اور مساجد پر حملہ کرکے مودی حکومت نے بھارت کی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے

پورے پاکستان کو پیغام دیتا ہوں کہ بھارت کے خلاف جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں

پوری قوم ، افواج پاکستان اور بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کا فرض انجام دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں