کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خواتین کی سربلندی کے لیے جدوجہد ہماری رہنمائی کرتی رہے گی،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہیں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،


