کویت نے غلطی سے ہمارے تین جنگی جہاز فضا میں تباہ کر دیے، امریکی صدر

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی جانب سے ہونے والی ایک غلطی کے نتیجے میں امریکہ کے تین جنگی جہاز فضا میں تباہ ہو گئے۔

امریکی صدر کے مطابق یہ واقعہ ایک فوجی کارروائی کے دوران پیش آیا، جہاں رابطے کی کمی اور تکنیکی غلطی کے باعث کویتی دفاعی نظام نے امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوسناک ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث معاملے کو سفارتی سطح پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے گا۔ امریکی صدر کے مطابق امریکہ اور کویت کے تعلقات مضبوط ہیں اور اس حادثے سے باہمی تعاون متاثر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کویت کی جانب سے تاحال اس بیان پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں