مدینہ منورہ (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی
وفاقی وزیر کا حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اظہار اطمینان
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے: سردار محمد یوسف
حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے: وفاقی وزیر
پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں: سردار یوسف
بعض لوگ ملک اور دین دونوں کو بدنام کرتے ہیں: وفاقی وزیر مذہبی امور
وہ کیسے مسلمان ہیں جو روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا احترام نہیں کرتے: سردار یوسف
امسال مدینہ منورہ میں 40 فیصد ہوٹل زیرو لائن پر لیے ہیں: ضیاء الرحمن ڈائریکٹر مدینہ
اس سال کھانے کی شکایات نہیں ہیں: ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر حج مدینہ
رواں سال خدمت و سہولت کے نئے معیار قائم کیے ہیں: ڈائریکٹر حج مدینہ


