ایران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی قیادت نے علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کو ملک کا نیا سیکیورٹی چیف مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کے بعد علی لاریجانی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد باقر ذوالقدر ایران کے سینئر سیاسی اور عسکری رہنما سمجھے جاتے ہیں اور انہیں قومی سلامتی اور دفاعی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ 1954 میں ایران کے شہر فسا میں پیدا ہوئے۔
نئے سیکیورٹی چیف کی تقرری کو ایران کی داخلی و علاقائی سلامتی پالیسیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق محمد باقر ذوالقدر کی قیادت میں ایران کی سیکیورٹی پالیسیوں میں تسلسل کے ساتھ ساتھ مزید سختی اور تنظیم نو دیکھنے میں آ سکتی ہے۔


