بس ٹرین کی زد میں آ گئی، 13 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ڈھاکا(ایچ آراین ڈبلیو) بنگلا دیش کے ضلع کومیلا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ چٹاگانگ سے ڈھاکا جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں