جنگلی پرندوں کو دانا ڈالنے کی عادت بزرگ خاتون کو مہنگی پڑ گئی

سنگاپور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک بزرگ خاتون جنگلی پرندوں کو بار بار دانا ڈالنے کی عادت کے باعث قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔71 سالہ خاتون سانموگامناتھن شملہ پر جنگلی کبوتروں کو مسلسل کھانا کھلانے کے جرم میں 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ جرمانہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا، جس کے تحت خاتون پر عائد 4 الزامات میں انہوں نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی بزرگ خاتون پر 1200 سنگاپورین ڈالر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے، جس کے بعد انہوں نے عدالت میں دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون نے جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان کم از کم 9 مختلف مواقع پر کبوتروں کو دانہ اور روٹی کھلائی۔

عدالت میں پیش کی گئی ویڈیو فوٹیج میں خاتون کو توا پیوہ کے علاقے میں اپنے فلیٹ کے قریب پرندوں کے ایک بڑے جھنڈ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جنگلی حیات کو کھانا کھلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے عوامی صحت اور ماحولیات کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں